ابنا: ترکی کے وزیر خارجہ "احمد داوؤد اوغلو" نے ترکی کے سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں شام میں بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی کوشیشوں کا خیرمقدم کیا اور اس بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی کوشیشوں کو نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات شام میں جنگ بندی کے اعلان اور اس ملک کے عوام کو انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کے دائرے میں تھی۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے شام سے تمام غیرملکی فورسیز کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ کہا کہ شام میں جھڑپوں کے خاتمے اور کسی مستقل راہ حل کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ تمام انتہا پسند گروہ شام سے نکل جائیں۔
.......
/169